سید خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع


خورشید شاہ ‏ جسمانی ریمانڈ ‏ سکھر ‏ ‏92 نیوز آمدن سے زائد اثاثہ جات ‏ احتساب عدالت ‏ ‏14اکتوبر ‏ نیب
۰۱ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۳۵ شام

سکھر ( 92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سید خورشید شاہ کے  جسمانی ریمانڈ میں  13 روز کی توسیع کر دی گئی ۔احتساب عدالت نے خورشیدشاہ کو 14اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

نیب کی جانب سے سید خورشید شاہ کو احتساب عدالت سکھر پیش کیا گیا ،  نیب نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں  15 روز  کی توسیع کی استدعا کی  ، عدالت نے  خورشید شاہ کو 13 روزہ مزید جسمانی ریمانڈ پر  نیب کے حوالے کر دیا۔

احتساب عدالت سکھر میں  کیس کی سماعت دو گھنٹے تک جاری رہی ، فریقین کے وکلاء نے  دلائل پیش کئے ، عدالت نے  جسمانی ریمانڈمیں توسیع سے متعلق  کچھ دیر کیلئے فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد میں   سنایا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز