سید تلا شاہ کے سالانہ عرس کی تقریبات جاری


Jam Nawaz Ali
24 ستمبر, 2020 10:28 دن

جام نواز علی ( 92 نیوز) تحصیل جام نواز علی میں بزرگ ہستی حضرت سید تلا شاہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات جاری ہیں جس میں پورے سندھ سے ہزاروں عقیدت مند شریک ہیں۔

سندہ کو اولیاء کرام صوفیاء و بزرگان دین کی سرزمین کہا جاتا ہے، ایسی ہی بزرگ ہستی حضرت سید تلا شاہ تحصیل جام نوازعلی میںآرام فرما ہیں،جن کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات  جاری ہیں ۔

برسوں سے ہونے والے اس عرس میں شرکت کرنے کیلئے سندھ بھرسے عقیدت مند دوڑے چلے آتے ہیں۔

عرس میں ثقافتی اشیاء کی نمائش سمیت جانوروں کے حسن کا مقابلہ ، ملھ کا مقابلہ،گھوڑوں کی دوڑبھی ہوتی ہے اورجیتنے والوں کودرگاہ کے سجادہ نشین انعامات سے نوازتے ہیں،عقیدت مند کہتے ہیں درگاہ تلا شاہ کا یہ تاریخی میلہ  ہے جس میں صوبے بھر سے لوگ شرکت کرتے ہیں۔

عرس مبارک میں بازار بھی خوب سجے ہوئے ہیں جہاں اعلی قسم کی مٹھائیاں، حلوے اور خشک میوہ جات کے اسٹالز لگے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز