سیالکوٹ ، سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی جانیوالی لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی

سیالکوٹ
۱۵ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۲ شام

سیالکوٹ ( 92 نیوز )سیالکوٹ میں سسرالیوں کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے والی مہ جبین سات روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی ۔

سیالکوٹ کے علاقے غازی پورہ کی رہائشی اور جی سی یونیورسٹی کی طالبہ مہ جبین کو شوہر بلال نے اپنی بہن شمسہ کیساتھ مل کر سوتے میں آگ لگائی تھی ۔ مہ جبین کی چیخ و پکار سن کر ہمسائیوں نے ریسکیو عملے کو کال کی تھی ۔

والدین کی مرضی کیخلاف پسند کی شادی کرنے والی مہ جبین نے مرنے سے پہلے پولیس کو دیئے گئے بیان میں شوہر بلال اور اس کی بہن شمسہ کا نام بتایا ۔ پولیس نے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ملزم بلال پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز