Saturday, November 28, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

سیالکوٹ،8 سالہ بچے کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش کھیتوں سے برآمد

سیالکوٹ،8 سالہ بچے کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش کھیتوں سے برآمد
October 14, 2019 01:16 pm

سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے علاقہ جیسر والہ کے قریب آٹھ سالہ بچے کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ بچے کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ آٹھ سالہ سبحان علی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ ورثا کے مطابق سبحان شام کو گھر سے نکلا پھر واپس نہیں آیا جس پر گھر والوں کو تشویش ہوئی جنہوں نے متعلقہ تھانے میں اطلاع کی، لواحقین نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو ڈھونڈنا شروع کیا تو قریبی کھیتوں سے سبحان کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی۔ سبحان کے ورثاء نے الزام عائد کیا کہ اسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر سول اسپتال منتقل کردیا، پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ آنے تک زیادتی کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا۔

رابطہ کیجیے