Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سیاسی سوداگروں کی جانب سے سودے ہوتے پوری دنیا نے دیکھے ، فردوس عاشق اعوان

سیاسی سوداگروں کی جانب سے سودے ہوتے پوری دنیا نے دیکھے ، فردوس عاشق اعوان
March 3, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی سوداگروں کی طرف سے سودے ہوتے پوری دنیا نے دیکھے، کرپٹ ٹولے کی تو پوری لٹیا ہی غرق ہو چکی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  بدنام زمانہ ویڈیو کے بعد اپوزیشن گھر کی رہی نہ گھاٹ کی، منڈیاں لگانے والوں کو کوئی شرم ہے نہ حیا، جعلی راجکماری اور مسٹر 10 پرسنٹ نے جمہوری اور اخلاقی اقدار کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم شفافیت کے نام پر دھبے کبھی برداشت نہیں کرے گی، وزیر اعظم عمران خان  ہر الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے پر عزم ہیں، قوم آج پاکستان تحریک انصاف کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے کرپٹ عناصر کا گھسا پٹا بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے۔