Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سیاحت انڈسٹری کھلتے ہی سیاح سوات کی جنت نظیر وادی کی طرف امڈ آئے

سیاحت انڈسٹری کھلتے ہی سیاح سوات کی جنت نظیر وادی کی طرف امڈ آئے
August 9, 2020
 سوات (92 نیوز) سیاحت انڈسٹری کھلتے ہی سیاح سوات کی جنت نظیر وادی کی طرف امڈ آئے۔ ملک بھر سے سیاحوں نے وادی میں ڈیرے ڈال دیئے۔ کورونا وائرس کا زور ٹوٹا تو وفاقی حکومت نے سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان کردیا۔ سیاحتی مقامات کھولنے کے اعلان کے ساتھ ہی سیاحوں نے بھی پاکستان کے سوئزرلینڈ سوات کا رخ کر لیا۔ سیاحتی مقامات کھلنے پر سیاح مست ماحول میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔ سیاح کالام، مہوڈنڈ، مالم جبہ میں آبشاروں، قدرتی مناظر اور خوبصورت موسم کے ساتھ ساتھ چیئرلفٹ اور گھڑ سواری سے لطف اندوز ہونے لگے ہیں۔ لاک ڈائون کے باعث سوات میں 4 ماہ سے بند ہوٹل بھی کھل گئے۔ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس صفائی ستھرائی کے بعد سیاحوں کی مہمان نوازی کے لئے تیار ہیں۔ سیاحتی مقامات دوبارہ کھلنے پر نہ صرف سیاح بلکہ مقامی افراد بھی خوش ہیں۔