Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہ کیخلاف آپریشنز،تین جوان شہید

سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہ کیخلاف آپریشنز،تین جوان شہید
January 14, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہ کے خلاف دو آپریشنز کئے جس میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے دو ٹھکانوں پر آپریشن کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوان جام شہادت نوش کرگئے۔

شہدا میں لانس نائیک عباس خان، سپاہی ازیب احمد، سپاہی ضیاالاسلام شامل ہیں ، آپریشن کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں میں ایک آئی ای ڈی بنانے کا ماہر تھا۔ آپریشن کے دوران دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
اُدھر لائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹر پر بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا جس سے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے سپاہی نبیل لیاقت شہید ہوئے۔شہید سپاہی نبیل کی عمر 28 برس اور تعلق گجرخان سے تھا۔