Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں دو کامیاب آپریشن ، پانچ دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں دو کامیاب آپریشن ، پانچ دہشتگرد ہلاک
January 24, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں دو کامیاب آپریشن ہوئے جس میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈر سید رحیم ، سیف اللہ نور شامل ہیں۔ مارے جانے والے تمام دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کمانڈر سید رحیم نومبر 2020 سے جنوری 2021 تک دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ وہ سکیورٹی فورسز کے خلاف 2007 سے 17 دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ ملک دشمن ایجنسیاں دہشتگرد کمانڈر رحیم کی پشت پناہ تھیں۔ دہشتگرد کمانڈر رحیم کو ٹارگٹ کلنگ ، دہشتگرد بھرتی کی ذمہ داری دی تھی۔ دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ سکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگوں کے حملوں میں ملوث تھا۔