Thursday, January 21, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سکیورٹی فورسز کا خیسورا ، ڈوسالی کے علاقوں میں آپریشن ، 9 دہشت گرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز کا خیسورا ، ڈوسالی کے علاقوں میں آپریشن ، 9 دہشت گرد جہنم واصل
April 26, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی اطلاع پر خیسورا اور ڈوسالی کے علاقوں میں آپریشن کیا۔ جھڑپ میں 9 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مستند اطلاعات پر شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف اہم آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز کے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ آپریشن کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک، ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہو گئے۔ لانس نائیک عبدالوحید اور سپاہی سکم داد نے جام شہادت نوش کیا۔ لانس نائیک عبدالوحید کا تعلق گاوں راج کنڈی مظفر آباد سے تھا۔ شہید عبدالوحید نے سوگواروں میں تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی۔ سپاہی سکم داد کا تعلق گاؤں بانڈی اعوان ایبٹ آباد سے تھا۔ شہید نے سوگواروں میں 1 بیٹا اور 1 بیٹی چھوڑی ۔ جھڑپ کے دوران 5 جوان زخمی بھی ہوئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران علاقے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔