Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کےمختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن ، ایک دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کےمختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن ، ایک دہشت گرد ہلاک
December 24, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا۔ اس دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک گرفتار ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاک، کاور، آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی سامان برآمد ہوا۔

دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کےتبادلے میں حوالدار شعیب جام شہادت نوش کر گئے۔