Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سکیورٹی فورسز کا آواران میں آپریشن، دہشتگردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک محمد اقبال شہید

سکیورٹی فورسز کا آواران میں آپریشن، دہشتگردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک محمد اقبال شہید
December 21, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز کے آواران میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد اقبال شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد اقبال کو زخمی ہونے پر کراچی منتقل کیا گیا تھا، جوخون زیادہ بہہ جانے کے باعث جام شہادت نوش کر گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیخلاف جٹ بازار میں کیا گیا، سکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، سکیورٹی فورسز نے پوری کامیابی کیساتھ جٹ بازار کا علاقہ کلیئر کر دیا۔