Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سکھر کو چلانے والا سیاسی نظام اس کا حق نہیں دلوا سکا، اسد عمر

سکھر کو چلانے والا سیاسی نظام اس کا حق نہیں دلوا سکا، اسد عمر
November 28, 2020

وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں صرف کراچی نہیں سارے سندھ کیلئے کام کیا جائے، کراچی پیکیج پر کام چل رہا ہے، کراچی کے علاوہ تبدیلی سندھ کے نوجوانوں کیلئے بھی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اپوزیشن سے بات کرنا چاہتے ہیں لیکن اب اپوزیشن بات نہیں کرنا چاہتی تو کیا کریں۔ پہلے اپوزیشن کہتی تھی کہ وزیر اعظم بات نہیں کرتے اور اب انہوں نے ڈرامہ بنا رکھا ہے۔ اپوزیشن ارکان کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی ہی نہیں۔ کورونا ملک میں شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اس وجہ سے جلسوں پر پابندی عائد کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے پیرول کیلئے عمران خان نے پہلے ہی دن منظوری دے دی تھی۔ اب ن لیگ والوں سے کوئی ہوچھے کہ ایک میاں نواز شریف بھی ہیں وہ واپس کیوں نہیں آ رہے ہیں۔

اسد عمر مزید بولے کہ گورنر راج سے متعلق کوئی فیصلہ آئین سے بالاتر نہیں ہوگا۔ سندھ میں 20 کلو آٹا پنجاب سے تین سو روپے مہنگا فروخت ہو رہا ہے، کہاں ہیں وزیر اعلی؟، ایریگیشن کی زمینوں سے سندھ حکومت قبضے ختم کرا رہی ہے وفاق نہیں۔ اسٹیل مل کو چلانے کے لیے بہت کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں ہوسکی۔