Sunday, January 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سکھر پولیس کی کارروائی سے کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

سکھر پولیس کی کارروائی سے کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
January 27, 2019
 سکھر (92 نیوز) سکھر پولیس نے کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کالعدم تنظیم کا سرگرم دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا۔ روہڑی میں پولیس کا کالعدم تنظیم کے کارندوں سے  مقابلہ ہوا۔ مقابلے میں کالعدم تنظیم کا رکن گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دیگر چار ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم کی شناخت علی مور بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم سے بھاری تعداد میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، بولٹ اور تاریں برآمد ہوئی۔ ملزم کراچی میں دہشتگردی کے متعدد واقعات میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔