Friday, November 27, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک

سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک
October 25, 2020 05:52 pm

سکھر (92 نیوز) سکھر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزمان سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے سکھر میں بڑی کارروائی کی گئی۔ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیئے۔ کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔ جعفرآباد روڈ پر سی ٹی ڈی کے جوانوں نے ایک موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا، لیکن مُلک دشمن دہشتگردوں نے گولیاں چلادیں، جس پر اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کرکے دونوں کارندوں کو زخمی کردیا، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

Contact Details