سکندر نے خوف سے ،عمران خان نے محبت سے راج کیا، نوجوت سنگھ

سکندر خوف عمران خان نووجوت سنگھ
۰۹ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۴ شام

نارووال ( 92 نیوز ) کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان  نوجوت سنگھ سدھو نے  کہا کہ سکندر نے خوف سے دنیا  جیتی لیکن وزیر اعظم عمران خان نے محبت سے دلوں سے راج کیا۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ عمران خان جیسے لوگ تاریخ بنایا کرتے ہیں ، شکرانہ لے کر آیاہوں ،دل نذرانہ لے کر آیا ہوں  ۔

نوجوت سنگھ سدھو نےاشعار پڑھ کر وزیر اعظم عمران خان  سے اظہار تشکر کیا جب کہ وہ تقریب میں بار بار  عمران خان کو ’’ میرے یار ‘‘  کہتے رہے ۔ سدھو پا جی  نے کہا کہ چارنسلیں اپنے باپ کے گھر آنے کو ترستی رہی،،گلے ملکر مسائل حل کیے جاسکتے ہیں ، عمران خان وہ سکندر ہیں جنہوں نے پوری دنیا کے دل جیتے،عمران خان دلوں پر راج کرتا ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ تقسیم ہند کے بعد پہلی بار یہ  تاریں ہٹی ہیں جو  میرے یار عمران خان نے ہٹائی ہیں ، تقسیم ہند  کے دوران دونوں اطراف کے پنجاب نے بہت خون خرابہ دیکھا ،  بہت زخم لگے ، عمران خان کا تحفہ ان زخموں  پر  پہلا  مرہم ہے   جو ایک نیک وزیر اعظم نے  رکھا ہے ۔

سدھو پا جی  کا کہنا تھا کہ  ہم سکھوں کو ہمیشہ نفع نقصان میں تولا گیا،  ہمیں ہمیشہ  استعمال کیا گیا لیکن کسی نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا، پہلی مرتبہ نفع نقصان سے ہٹ کر ہمارے لئے  سچے دل سے کوئی  کام کیا گیا ہے جو  عمران خان نے  کیا ہے   ہم اس احسان کو رہتی کائنات تک نہیں بھول سکیں گے ۔

سدھو پا جی نے  کہا کہ  سیاستدانوں کے دل چڑیا جتنے ہوتے ہیں لیکن میں  اپنے یار عمران خان کو بتانا چاہتا ہوں کہ ان کا دل  سمندر ہے ، آج میں ان کے لئے شکرانہ لے کر آیا ہوں ، اپنے دل کا نذرانہ لے کر آیا ہوں ۔

تازہ ترین ویڈیوز