Wednesday, November 25, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سچن ٹنڈولکر نے بھی سرفراز احمد پر تنقید کر ڈالی

سچن ٹنڈولکر نے بھی سرفراز احمد پر تنقید کر ڈالی
June 17, 2019 05:02 pm

اولڈ ٹریفورڈ ( 92 نیوز) پاکستان کی بھارت کیخلاف شکست پر سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر  نے بھی  سرفراز احمد پر تنقید کر ڈالی ، سابق بھارتی بلے باز کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد میچ کے دوران کنفیوژ دکھائی دیے اور ان  کے پاس کوئی گیم پلان نہیں تھا،سرفراز احمد نے باؤلنگ کے مطابق فیلڈ پیلسمنٹ درست نہیں کی،شاداب خان اور عماد وسیم بھی بھارتی بلے بازوں پر دباؤ نہیں ڈال سکے۔ سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ میچ کے دوارن سرفراز احمد نے بہت غلطیاں کیں  اور باؤلنگ کے مطابق درست  فیلڈ پیلسمنٹ نہیں کی ۔  لٹل ماسٹر ٹنڈولکر  نے مزید کہا کہ بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دینے پر پاکستانی فاسٹ باؤلرزلائن اینڈ لینتھ پر باؤلنگ کروانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی  باؤلرز کا بھارتی اوپنرز روہت شرما اورلوکیش راہول کو شارٹ پچ گیندیں کروانا غلط فیصلہ تھا،وہاب ریاض اور حسن علی بھی  اپنی لائن اور لینتھ برقرارنہیں رکھ سکے۔ سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ہدف کے تعاقب میں بابر اعظم اور فخر زمان کے درمیان بڑی شراکت داری بھی بھارتی باؤلرز پر دباؤ بڑھانے میں ناکام رہی اور بھارتی باؤلنگ پورے میچ میں پاکستانی ٹیم  پر حاوی رہی۔

رابطہ کیجیے