سپیکر سندھ اسمبلی ووٹر پر برہم ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر معافی مانگ لی

سپیکر سندھ اسمبلی
۱۴ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۶:۲۳ شام

کراچی ( 92 نیوز ) سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی تیکھا سوال کرنے پر ووٹر پر برہم ہو گئے مگر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر معافی مانگ لی ۔

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اپنے حلقے میں ووٹروں کے مسائل سن رہے تھے کہ ایک ووٹر نے چبھتا سوال پوچھ لیا۔ جس پر سپیکر سندھ اسمبلی غضب ناک ہو کر آپے سے باہر ہو گئے اور ووٹر کو کھری کھری سنا دیں ۔

ووٹر ہاتھ جوڑے سپیکر اسمبلی کو سائیں سائیں کہتا رہا۔

ووٹر سے ہتک آمیز انداز میں بات کرنے پر سوشل میڈیا پر آغا سراج درانی پر کڑی تنقید کی گئی جس پر سپیکر سندھ اسمبلی نے اپنے رویے پر معذرت کر لی۔

بات پھیلنے پر آغا سراج درانی کے دوست اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی ان کی حمایت میں میدان میں آگئے اور بولے کہ سراج درانی نے کوئی غلط بات نہیں ۔ صرف ووٹوں کیلئے عوام کی خدمت نہیں جاتی ۔ سوشل میڈیا بھی مافیا بن گیاہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز