Wednesday, January 20, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سپین نے کینیڈا کو ہراکر ڈیوس کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

سپین نے کینیڈا کو ہراکر ڈیوس کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
November 25, 2019
میڈرڈ (92 نیوز) سپین نے ڈیوس کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، عالی نمبر ایک رافیل نڈال نے کینیڈا کےشاپوالوف کو شکست دے کر ٹائٹل پر قبضہ جمایا، سپین نے فائنل میں کینیڈا کو دو صفر سے دھول چٹائی، سپین نے چھٹی بار ڈیوس کپ کا ٹاٗٹل اپنے نام کیا۔ سپین نے ڈیوس کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا، فائنل میں سپینش ٹیم نے کینیڈا کے ارمانوں پر پانی پھیردیا، سپین کے شہر میڈرڈ میں کھیلے گئے ڈیوس کپ کے فیصلہ کن معرکے میں سپین اور کینیڈا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ میزبان ٹیم نے آغاز سے ہی حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھا، پہلے سنگلز مقابلے میں سپین کے بٹسٹا اگوٹ نے کینیڈا کے فلیکس اوگر کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ دوسرے سیٹ میں کینیڈا کے ڈینس شاپوالوف کا مقابلہ عالمی نمبرایک رافیل نڈال سے ہوا، نڈال نے کینیڈین حریف کی ایک نہ چلنے دی اور اسٹریٹ سیٹ سے شکست دے کر ٹیم کو دو صفر سے فائنل میں کامیابی دلائی۔ میزبان ٹیم نے چھٹی بار ڈیوس کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔