Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کا کے ٹو بیس کیمپ میں موبائل سروس کا آغاز

سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کا کے ٹو بیس کیمپ میں موبائل سروس کا آغاز
April 29, 2021

گلگت (92 نیوز) سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کا بڑا کارنامہ سامنے آ گیا۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو بیس کیمپ میں موبائل سروس کا آغاز کر دیا۔

دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو بیس کیمپ پر صوبائی حکومت کی مالی معاونت سے موبائل سروس کا آغاز ہوا۔ ملکی اور غیرملکی کوہ پیما اب مہم جوئی کے دوران اپنے پیاروں سے بات کر سکیں گے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کے ٹو بیس کیمپ کنکورڈیا میں نصب 4G موبائل ٹاور کا براہ راست ٹیسٹ کال کے ذریعے افتتاح کیا۔ ایس سی او نے بیس کیمپ کنکورڈیا میں پانچ ہزار میٹر کی بلندی پر انتہائی سخت موسمی حالات میں ایسا کام 4G موبائل ٹاور نصب کرکے تاریخ رقم کر دی۔

موبائل ٹاور کی تنصیب سے ملکی اورغیر ملکی کوہ پیماؤں کو نہ صرف فون کال اور تیز ترین انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے اہل خانہ اور عزیز واقارب سے بروقت رابطے کی سہولت میسر آئے گی بلکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت امدادی کاروائی شروع کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

افتتاحی تقریب میں کے ٹو پر شہید ہونے والے قومی ہیرو علی سدپارہ کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ کے ٹو کے بلند ترین مقام پر جدید مواصلاتی سروس کی فراہمی سے علاقے میں ونٹر اور سمر ٹورزم کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ کوہ پیمائی کا شعبہ بھی ترقی کرے گا۔