Sunday, January 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سوڈان کی فوجی کونسل کے سربراہ ابو ظہبی پہنچ گئے

سوڈان کی فوجی کونسل کے سربراہ ابو ظہبی پہنچ گئے
May 27, 2019
ابو ظہبی ( 92 نیوز) سوڈان کی فوجی کونسل کے سربراہ مصرکےدورہ کے بعدابوظہبی پہنچ گئے۔ سوڈان کی فوجی کونسل  کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان علاقائی ریاستوں کی حمایت حاصل کرنے میں مصروف ہیں، مصرکےدورہ کے بعد البرہان ابوظہبی پہنچے۔ سوڈانی عبوری فوجی کونسل کےسربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان  ابوظہبی پہنچنے پرریاستی ولی عہدمحمدبن النیہان نےدیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ ان کاایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل اورابوظہبی کے ولی عہد محمدبن النیہان کے درمیان وفود کی سطح پربھی ملاقات ہوئی جس میں سوڈان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ رپورٹس کے مطابق اس موقع پر ابوظہبی کےولی عہدنے عبدالفتاح البرہان کو سوڈان کی بھرپور حمایت کایقین دلایا انہوں نےسوڈان میں جاری کشیدگی کوختم کرنے کیلئے مذاکرات کی اہمیت پر بھی بات کی۔