سوڈان میں عوام کا احتجاج جاری ‏


سوڈان میں عوام کا احتجاج جاری ‏
۱۶ اپریل, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۹ دن

سوڈان (92 نیوز) سوڈان میں عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ، عوام کاکہنا ہے وہ ملک میں سول عبوری کونسل کے قیام تک مظاہرے جاری رکھیں گے۔دوسری جانب او آئی سی نےبھی سوڈانی قوم کے مطالبات کی حمایت کااعلان کردیا۔

رپورٹس کےمطابق  سیاسی بحران کے باعث سوڈان  میں  احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔

ہزاروں افراد نے دارالحکومت خرطوم کی گلیوں میں احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک میں سول عبوری کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے ، دوسری جانب  اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مستقبل کیلئےسوڈانی قوم کےفیصلےکی ہرسطح پر حمایت کی جانی چاہیے۔

او آئی سی نے سوڈان میں عسکری کونسل کےفیصلوں اور اقدامات کابھی خیرمقدم کیاہے۔

تازہ ترین ویڈیوز