سوڈان، تخفیف اسلحہ آپریشن خونی تصادم میں تبدیل، 45 فوجیوں سمیت 127 ہلاک


سوڈان، تخفیف اسلحہ آپریشن ، خونی تصادم ، 45 فوجیوں سمیت 127 ہلاک ، خرطوم ، 92 نیوز
13 اگست, 2020 3:12 شام

خرطوم (92 نیوز) سوڈان میں تخفیف اسلحہ کا آپریشن خونی تصادم میں بدل گیا، 45 فوجی اہلکاروں سمیت 127 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تصادم وسطی جنوبی سوڈانی قصبے تونج میں ہوا۔ جب شہریوں نے رضاکارانہ طور پر اپنے ہتھیار واپس کرنے سے انکار کر دیا۔

فوجی ترجمان نے میڈٰیا کو بتایا کہ ہفتے کو ہونیوالے تصادم میں سکیورٹی فورسز کے 45 اہلکار، 82 مقامی نوجوان ہلاک اور 32 زخمی ہوئے۔

جنوبی سوڈان میں کمزور حکومت اور خانہ جنگی کے باعث بہت سے گروہ ہتھیاروں سے لیس ہیں اور اکثر بدامنی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں

۔

تازہ ترین ویڈیوز