Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سوڈان، تخفیف اسلحہ آپریشن خونی تصادم میں تبدیل، 45 فوجیوں سمیت 127 ہلاک

سوڈان، تخفیف اسلحہ آپریشن خونی تصادم میں تبدیل، 45 فوجیوں سمیت 127 ہلاک
August 13, 2020
خرطوم (92 نیوز) سوڈان میں تخفیف اسلحہ کا آپریشن خونی تصادم میں بدل گیا، 45 فوجی اہلکاروں سمیت 127 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تصادم وسطی جنوبی سوڈانی قصبے تونج میں ہوا۔ جب شہریوں نے رضاکارانہ طور پر اپنے ہتھیار واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ فوجی ترجمان نے میڈٰیا کو بتایا کہ ہفتے کو ہونیوالے تصادم میں سکیورٹی فورسز کے 45 اہلکار، 82 مقامی نوجوان ہلاک اور 32 زخمی ہوئے۔ جنوبی سوڈان میں کمزور حکومت اور خانہ جنگی کے باعث بہت سے گروہ ہتھیاروں سے لیس ہیں اور اکثر بدامنی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں ۔