Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سول ایوی ایشن نے جہاز سے اترنے کی اجازت ہیلتھ ڈکلیئریشن فارم سے مشروط کر دی

سول ایوی ایشن نے جہاز سے اترنے کی اجازت ہیلتھ ڈکلیئریشن فارم سے مشروط کر دی
March 12, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سول ایوی ایشن   حکام نے  بڑا فیصلہ کرتے ہوئے  جہاز سے اترنے کی اجازت ہیلتھ ڈکلیئریشن فارم سے مشروط  کر دی ۔ ڈی جی  سول ایوی ایشن   اتھارٹی کی جانب سے  تمام ایئرپورٹس مینجرز کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ، تمام ایئرلائنز دوران پرواز ہی مسافروں سے ہیلتھ فارم مکمل کروائیں ، ہدایات نامہ فارم مکمل نہ کرنے والے مسافروں کے جہاز کو سیڑھیاں اور بورڈنگ بریج فراہم نہیں کیا جائے گا۔ ہدایت نامے کے مطابق  طیارے کی لینڈنگ سے پہلے ایئر ٹریفک کنٹرول پائلٹ سے دو بار رابطہ کرے گا ،  پہلے رابطے کے دوران ایئرٹریفک کنٹرول کپتان کو فارم مکمل کروانے کی اطلاع دے گا، دوسری بار رابطے کے دوران کپتان کو اے ٹی سی کو ہیلتھ فارم مکمل کرنے کی اطلاع دینی ہوگی۔ فارم مکمل کرنے کی رپورٹ نہ دینے پر طیارے سے مسافروں کو اترنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔