سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے حوالے سے دلچسپ تبصرے


سوشل میڈیا کرکٹ ٹیم دلچسپ تبصرے
۰۵ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۴۲ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کیئے گئے۔ کسی نے کہا نائنٹی ٹو ورلڈکپ کی نشانیاں ختم، اب پاکستان کا سیمی فائنل تک پہنچنا قیامت کی نشانی ہوگی۔

پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتی ہے سوشل میڈیا پر پاکستانی شائقین نے تجاویز کے ڈھیر لگا دئیے جس میں قومی ٹیم کیلئے انکی محبت ٹپکتی ہے۔

ایک صارف نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا جہانگیر ترین بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے اہلخانہ سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔

 سوشل میڈیا  کرکٹ  ٹیم  دلچسپ  تبصرے

کسی نے جمائی لیتے سرفرازاحمد اور بانوے کے فاتح کپتان عمران خان کی تصاویر کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا یہ ہے اصل فرق۔ ایک دکھی صارف نے سرفرازاحمد کو عامل بابا کے طور پر پیش کرتے ہوئے کیپش جمایا سیمی فائنل میں پہنچنے کا واحد راستہ۔ ایک دل جلے صارف نے طویل کیلکولیشن کے ذریعے پاکستانی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات کو واضح کیا۔

پاکستان کو مطلوب بڑے مارجن کی فتح کو لیکر بھی خوب مذاق اڑایا جارہا ہے ،بعض صارفین نے پاکستان کی 1992 ورلڈکپ سے مماثلت کو بھی دلچسپ انداز میں پیش کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز