سوشل میڈیا پر مظلوم کشمیریوں کے حقوق کیلئے آوازیں اٹھنے لگیں

سوشل میڈیا ‏ حقوق ہڑپ مودی سرکار اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز مودی سرکار ‏ انتہا پسند ‏ حسین وادی ‏ ظلم و ستم ‏ احتجاجی ٹویٹس ‏ سٹینڈ ود کشمیر کشمیر ہمارا ہے ٹاپ ٹرینڈز ‏ مسلم امہ ‏ اقوام متحدہ ‏ مردہ ضمیر
۰۶ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۲ دن

اسلام آباد (92 نیوز)مظلوم کشمیریوں کے حقوق ہڑپ کرنے پر دنیا بھر کے سوشل میڈیا  صارفین  انتہا پسند مودی سرکار کی مذمت کررہے ہیں ، بھارت کے اندر سے بھی کشمیریوں کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

کشمیر کی حسین وادی پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے والے بھارت کی جانب سےمقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کا اعلان ہونا ہی تھا کہ سوشل میڈیا  پر احتجاجی ٹویٹس کا جلوس نکل آیا۔

لوگ کشمیر کے حق میں آوازیں بلند کرتے ٹویٹس پر ٹویٹس کرنے لگے یہاں تک کہ ’’سٹینڈ ود کشمیر‘‘ اور ’’کشمیر ہمارا ہے‘‘  دنیا بھر کے ٹاپ ٹرینڈز بن گئے۔

کوئی مسلم امہ کو جگانے کی کوشش کرتا دکھائی دیا تو کوئی اقوام متحدہ کے مردہ ضمیر کو جگانے کی کوشش کرتا رہا۔بھارت کے اندر سے بھی کشمیریوں کے حق میں آوازیں اٹھنے لگیں۔

اداکارہ دیا مرزا امن کیلئے دعا کرتی دکھائی دیں، کشمیری نژاد اداکارہ زائرہ وسیم نے کہا یہ وقت بھی گزر جائے گا،سابق اداکارہ اور موجودہ سیاستدان نغمہ بھی کشمیریوں کی حمیات میں کھل کر سامنے آگئیں۔

سوشل میڈیا کشمیریوں کی ایسی آواز بنا کہ دنیا بھر اور پاکستان کے تمام ٹاپ ٹرینڈز کشمیر کے رنگ میں رنگ گئے۔

تازہ ترین ویڈیوز