Thursday, January 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سوشل میڈیا پر لڑکی اور اسکی فیملی کو دھمکانے والے باپ بیٹا گرفتار

سوشل میڈیا پر لڑکی اور اسکی فیملی کو دھمکانے والے باپ بیٹا گرفتار
September 17, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور میں سوشل میڈیا پر لڑکی اور اس کی فیملی کو دھمکیاں دینے والے باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 24 گھنٹے میں ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ سوشل میڈیا ، لڑکی اور اسکی فیملی ، دھمکانے والے ، باپ بیٹا گرفتار ، وزیر اطلاعات پنجاب ، فیاض الحسن چوہان ، لاہور ، 92 نیوز سوشل میڈیا پر لڑکی اور اس کی فیملی کودھمکیاں دینے والے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا، ملزموں کی گرفتاری کے بعد متاثرہ بچی کے والد اور سی سی پی اولاہور کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم کومعاملے پرتشویش تھی، ملزم کو راولپنڈی اور اس کے والد کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملزموں کو 10 گھنٹے میں گرفتار کیا، پولیس کی قبضہ مافیا سے ہمدردی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سانحہ موٹروسے سے متعلق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملزم کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بدقسمتی سے پولیس میں قبضہ گروپوں کو سپورٹ کرنے والے عناصرموجود ہیں، فاطمہ کا کیس دیکھ کر لاہور پولیس پر عام شہری کا اعتماد بڑھے گا۔