Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سوات میں بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں اور 2 بھائیوں کو قتل کردیا

سوات میں بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں اور 2 بھائیوں کو قتل کردیا
March 16, 2021

سوات (92 نیوز) سوات کے علاقہ دیولئی میں ملزم نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے ماں اور 2 بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم کی فائرنگ سے ایک بچی اور خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

خون سفید ہوگیا، سوات کے علاقہ دیولئی میں بد بخت ملزم محمد علی نے کسی بات پر مشتعل ہوکر گھر میں فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے ملزم کی ماں اور 2 بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ایک خاتون اور 9 سال کی بچی شدید زخمی ہوگئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے خاتون سردارا، اخترعلی اور برکت کی میتیں سول اسپتال کبل اور زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کیا۔ واردات میں زخمی ملزم کی بھابھی اور 9 سال کی بھتیجی کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے ملزم محمد علی کو گرفتارکرلیا تاحال قتل کی لرزہ خیز واردات کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔