سنگین غداری کیس ، خصوصی عدالت کی تشکیل ہائیکورٹ میں چیلنج


۱۴ دسمبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۰ شام

لاہور ( 92 نیوز) سنگین غداری کیس میں سابق صدرو جنرل (ر) پرویز مشرف کی جانب سے خصوصی عدالت کی تشکیل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ۔

پرویز مشرف کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی جانب سے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی تشکیل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کی گئی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مشرف کے خلاف سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے ۔

پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی صوابدید پر خصوصی عدالت قائم کی جو کہ غیر آئینی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز