سندھ کے ڈاکٹرز کو پنجاب کے ڈاکٹرز کے برابر تنخواہ و مراعات ملیں گی ، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب
۲۵ فروری, ۲۰۱۹ ۲:۴۶ شام

کراچی ( 92 نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  سندھ کے ڈاکٹرز کو پنجاب کے ڈاکٹرز کے برابر تنخواہ و مراعات ملیں گی۔ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت کا پاکستان کیخلاف شر انگیز پراپیگنڈا ہے ، بھارت کیخلاف بھارتی سازشوں کو بے نقاب کیا جائے ۔

مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی رائے شماری کی قرارداد پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

تازہ ترین ویڈیوز