سندھ کابینہ کے 2 مشیروں کو استحقاق نہ ہونے کے باوجود نئی قیمتی گاڑیاں دینے کا انکشاف

سندھ ، کابینہ ، مشیروں ، استحقاق ، نئی قیمتی گاڑیاں ، انکشاف
۱۱ مئی, ۲۰۱۹ ۸:۳۹ دن

 کراچی (92 نیوز) سندھ کابینہ کے 2 مشیروں کو استحقاق نہ ہونے کے باوجود نئی قیمتی گاڑیاں دینے کا انکشاف  ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی خریداری پر 90 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ ادھر محکمہ زراعت سندھ کےافسر نے گاڑی کی اصل قیمت سے زیادہ مرمت پرخرچ  کردیے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس نے سرکاری گاڑیوں کی مرمت اور پیٹرول کی مد میں 3 کروڑ روپے خرچ کئے جس کی دستاویز ریکارڈ نہیں۔

وزیراعلیٰ ہاؤس نے 23 ملین کی گاڑیاں خریدیں جس کی انشورنس نہیں کرائی۔ بلٹ پروف گاڑیوں کی مرمت پر ایک کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے جبکہ کمپنی کی ذمہ داری کے باوجود گاڑی کی مرمت  نہیں کرائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بلاول ہاؤس کےعملے اور جیالے ارکان اسمبلی کے پاس بھی خلاف ضابطہ سندھ کی سرکاری گاڑیاں زیر استعمال ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز