Tuesday, December 1, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

سندھ کابینہ میں ردو بدل ، ناصر حسین شاہ کو وزیر اطلاعات بنا دیا گیا

سندھ کابینہ میں ردو بدل ، ناصر حسین شاہ کو وزیر اطلاعات بنا دیا گیا
February 3, 2020 10:38 pm

 کراچی (92 نیوز) سندھ کابینہ میں ردو بدل ہو گئی۔ سعید غنی کی جگہ ناصر حسین شاہ کو وزیر اطلاعات بنا دیا گیا ۔ وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر سندھ کابینہ میں ردوبدل کردیا ہے۔ ناصر حسین شاہ کو وزیراطلاعات سندھ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سعیدغنی سے اطلاعات کا محکمہ واپس لیکر وزیر تعلیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سہیل انور سیال سے اینٹی کرپشن کے محکمے کی ذمہ داری واپس لیکر وزیر صنعت جام اکرام کو دیدی گئی ہیں۔ سعید غنی کے پاس محکمہ محنت اور سہیل انور سیال کے پاس محکمہ آبپاشی کے قلمدان رہیں گے۔ امکان ہے کہ سندھ کابینہ میں شامل بعض دیگر وزرا اور مشیروں کے محکموں میں بھی تبدیلی کی جائے گی۔

رابطہ کیجیے