Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ نے پاکستان آئی لینڈ اتھارٹی کے قیام ، آرڈیننس کے اجراء کو غیر قانونی قرار دیدیا

سندھ نے پاکستان آئی لینڈ اتھارٹی کے قیام ، آرڈیننس کے اجراء کو غیر قانونی قرار دیدیا
October 7, 2020

کراچی ( 92 نیوز) وفاق نے سندھ کے جزائر اور ساحلی علاقوں میں نئے شہربسانے کا منصوبہ بنایا تو صوبائی حکومت ناراض ہوگئی ، سندھ حکومت نے پاکستان آئی لینڈ اتھارٹی کے قیام اور آرڈیننس کے اجرا کو غیرقانونی قرار دے دیا۔سندھ حکومت نے جزائر پر کام کی مشروط اجازت کا حکمنامہ بھی واپس لے لیا۔

سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو احتجاجی ہنگامی مراسلہ ارسال کردیا ، کہاکہ سندھ میں موجود جزائر اور پورا ساحل صوبائی حکومت کے زیر انتظام ہے ،سندھ حکومت نے بنڈل جزیرہ پر تعمیرات کی مشروط اجازت بھی واپس لے لی۔

مراسلے میں کہاگیاکہ وفاقی حکومت نے طےشدہ شرائط کی خلاف ورزی کی ، یہ اعلان بھی کیاکہ  پہلے سے کی گئی خط وکتابت اور توثیق پر اب عمل نہیں کرینگے ،سندھ حکومت کاکہناہےکہ پاکستان آئی لینڈ اتھارٹی کے قیام اور آرڈیننس کا اجراغیرآئینی اورغیر قانونی ہے۔

خط میں کہاگیاکہ سندھ حکومت نے بھتری کے لئے وفاقی حکومت کو آئی لینڈ کی ترقی کی مشروط اجازت دی تھی  ، لیکن آرڈیننس کا اجرا کرکے سندھ کےجزائر کی ملکیت تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔