سندھ میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے والا افسر نوکری پر بحال

December 13, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے والا افسر نوکری پر بحال ہو گیا۔
گریڈ 20 کے افسر سجاد عباسی کو نوکری پر بحال کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد سجاد عباسی کو بحال کیا گیا۔ سجاد عباسی جعلی اکائونٹس کیس میں سندھ کی اعلی شخصیت کیخلاف نیب کیس میں گواہ بنے ہوئے ہیں۔ دستاویزات اہم شخصیت کیخلاف گواہ بننے پر نیب حکام نے سجاد عباسی کو ملزم سے گواہ کرکے جیل سے رہا کیا۔