سندھ میں آج سے کاروباری سرگرمیاں رات آٹھ بجے تک جاری رکھی جائیں گی

November 27, 2020
جمعہ کو کاروبار بند رکھنے کا حکمنامہ بھی معطل کر دیا گیا۔ مطالبات تسلیم کرنے پر تاجروں نے حکومت سے اظہار تشکر کیا۔
کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجروں نے مارکیٹیں کھلی رکھنے کیلئے حکومت سے دورانیہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاجر برادری نے کورونا کیخلاف حکومت سے تعاون کا بھی یقین دلایا تھا ۔