Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ رینجرز کی جانب سے صوبے میں مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد

سندھ رینجرز کی جانب سے صوبے میں مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد
September 27, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ رینجرز کی جانب سےصوبےکےمختلف علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ،  میڈیکل کیمپس گھوٹکی، ضلع خیرپور کے علاقے چونڈکو اور بستی عنایت میں لگائے گئے جہاں مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

پاکستان رینجرز سندھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش ہے ، سندھ رینجرز کی جانب سے    اندرون سندھ  گھوٹکی کے قادر پور ہائی اسکول  اور ضلع خیرپور کے علاقوں چونڈکو اور بستی عنایت میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے۔

کیمپس میں جنرل فزیشن، چائلڈ اسپیشلسٹ، آرتھوپیڈک اور لیڈی ڈاکٹر نے ضعیف مرد و خواتین سمیت 2770 مریضوں کا مفت معائنہ کیا، تمام مریضوں کے موبائل لیبارٹری کے ذریعے ایکسرے، ٹی بی اور ہیپیٹائٹس کے ٹیسٹ کئے گئے اور انہیں مفت دوائیں بھی فراہم کی گئیں۔

رابطہ کیجیے