سندھ روشن پروگرام میں کرپشن کے 298 ملین روپے برآمد ‏


سندھ روشن پروگرام ‏ کرپشن کے 298 ملین روپے ‏ راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز جعلی بینک اکاؤنٹس
۲۴ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۱۴ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ، نیب راولپنڈی نے سندھ روشن پروگرام  میں کرپشن کے 298 ملین روپے برآمد کرلیے، منصوبے کے چار ملزمان اور دو کمپنیوں نے پلی بارگین کر لی۔

نیب راولپنڈی نے  جعلی  بینک اکاؤنٹس کیس میں  کرپشن کے 298 ملین روپے ریکور کر لئے ، سندھ روشن  منصوبے کے چار ملزمان اور دو کمپنیوں نے پلی بارگین کر لی۔

عبدالستار قریشی،عبدالرشید چنا ،اسلم پرویز میمن اور بلدیا نے پلی بارگین کر لی ، منصوبے میں شامل دو کمپنیوں نے بھی رقم واپس کر دی۔

ملزمان نے اعتراف کیاہے کہ  انھوں نے  سب کچھ سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کی ایما پرکیا تھا۔ ملزم عبدالستار اسی کیس کیں وعدہ معاف گواہ بھی بن چکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز