سندھ حکومت کی کراچی میں نہرخیام پر شجرکاری مہم ، صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ کی شرکت


سندھ حکومت ، کراچی ، نہرخیام ، شجرکاری مہم ، صوبائی وزیر ، ناصر حسین شاہ ، شرکت
23 فروری, 2020 4:50 شام

 کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے کراچی میں نہرخیام پر شجرکاری مہم کی جس میں صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ، مرتضیٰ وہاب کی شرکت ہوئی۔ میئر وسیم اختر اور کمشنر بھی شجرکاری مہم میں شریک ہوئے۔

نہرخیام کو خوبصورت بنانے کیلئے سندھ حکومت میدان میں آ گئی۔ صوبائی وزراء اور میئر کراچی نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا ۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کراچی والوں کو سندھ حکومت کے مزید منصوبوں کی خوشخبری سنائی اور کہا کہ اربن فارسٹ منصوبے پر بھی کام جاری ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نہر خیام پر منصوبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے نہر خیام کو خوبصورت بنا کر ایک مثال قائم کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔ میئر کراچی وسیم اختر نے نہرخیام پر منصوبے کو اپنا خواب قرار دیا ۔

سندھ حکومت اور ایک این جی او کے درمیان نہرخیام کو خوبصورت پارک بنانے کیلئے معاہدہ ہوا تھا جس پر عملدرآمد ہونے کے بعد نہر خیام شہریوں کیلئے شاندار تفریح گاہ بن سکتی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز