Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ حکومت کا تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ
January 22, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اعلان کرتے ہوئے کہا، کورس مزید کم نہیں ہوگا، چاہے امتحانات کوری شیڈول کیوں نہ کرنا پڑے۔ اب کوئی بچہ بغیر امتحان پروموٹ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا حالات کو مدنظر رکھ کر غیر معمولی فیصلے کرنے ہوں گے۔ یکم فروری سے صوبے میں تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کورونا کے باعث سب متاثرہوا، شیڈول کے مطابق آنے میں وقت لگے گا، تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کی رفتار بڑھائی جائے گی۔ پہلے سے طے ہے ہر جماعت کے 50 فیصد طلبا سکول آئیں گے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حالات کو مدنظر رکھ کر غیرمعمولی فیصلے کرنے ہوں گے۔