Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ حکومت کا آئی جی کے معاملے پر انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا اعلان

سندھ حکومت کا آئی جی کے معاملے پر انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا اعلان
November 13, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے آئی جی کے معاملے پر  انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق وزرا کی کمیٹی کی رپورٹ شواہد اور حقائق پر مبنی ہو گی۔ 35 سال میں کراچی کے ساتھ زیادتی کر کے اداروں کو تباہ کیا گیا۔ کراچی میں اگر کام ہو رہا ہے تو وہ سندھ حکومت کر رہی ہے۔ کراچی سرکلر ریلوے کے لئے وفاقی حکومت نے آج تک ساورینٹ گارنٹی نہیں دی۔ انکوائری ہو مگر کیس ثابت ہونے تک گرفتاری نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا وزیراعظم کا کام برطانیہ سے کسی کو لاکر روزگار دینا نہیں تھا۔ مہنگائی کا طوفان لاکر خان صاحب نے عام آدمی کو پریشان کر دیا۔ صرف ایک ماہ میں مہنگائی 29 فیصد بڑھ گئی۔