سندھ حکومت نے 5 اپریل تک مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی


sindh govt
26 مارچ, 2020 11:07 شام

کراچی ( 92نیوز) کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر سندھ حکومت  نے 27 مارچ سے 5 اپریل تک مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔

نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے بھی  شہری مساجد میں نہیں آئیں گے، صرف مسجد کا عملہ ہی نماز جمعہ ادا کرے گا۔

 ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ فیصلہ علمائے کرام کی مشاورت سے کیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز