Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ حکومت نے کورونا پابندیوں میں 16 مئی تک توسیع کردی

سندھ حکومت نے کورونا پابندیوں میں 16 مئی تک توسیع کردی
April 16, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے کورونا کے حوالے سے پابندیوں میں 16 مئی تک توسیع کر دی، نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس میں اوپن ایریا میں افطار سے رات بارہ بجے تک سروس کی اجازت ہوگی۔ سینما تھیٹر، تفریحی پارکس، مزارات مکمل بند رہیں گے۔

ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروبار بند رہے گا، اشیائے خورونوش اور میڈیکل اسٹورز پر پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔