Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ حکومت نے مساجد سے آمدن، ملکیت اور اخراجات کی تفصیل طلب کرلی

سندھ حکومت نے مساجد سے آمدن، ملکیت اور اخراجات کی تفصیل طلب کرلی
March 20, 2021

کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت نے صوبے کی تمام مساجد سے آمدن،ملکیت اور اخراجات کی تفصیل طلب کرلیں ،ہر مسجد کو فنڈنگ کے طریقہ کار اور اکاونٹس کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی ۔

ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے باعث مساجد کے منتظمین سے بھی حساب کتاب کی تفصیلات طلب کر لی ، محکمہ اوقاف سندھ نے تمام مساجد کو ایک صفحے پر مشتمل سوالنامہ ارسال کردیا۔

ہر مسجد کو آمدنی کے زرائع ،جمعہ کو ہونےوالے چندے ، مسجد کی زیر ملکیت دکانوں کا بتانا ہوگا ، مساجد کے منتظمین سے پوچھا گیا  ہے کہ فنڈنگ کے زرائع اور اخراجات کی تفصیل کیا ہے ۔

محکمہ اوقاف کے سوالنامے پر آئمہ مساجد نےردعمل میں کہا ہےکہ اسلام وملک دشمن اقدامات
کیے جارہےہیں۔