سندھ اسمبلی، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں پھوٹ پڑگئی

سندھ اسمبلی، پی ٹی آئی، پارلیمانی پارٹی، پھوٹ پڑگئی، کراچی، 92 نیوز
۰۸ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۹ دن

کراچی(92 نیوز) سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں پھوٹ پڑگئی، فردوس شمیم نقوی کے روئیے سے کئی ارکان ناراض ہوگئے، اپوزیشن لیڈرتبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ دوسینئر رہنماوں میں تکرار ہاتھا پائی تک جا پہنچی، حلیم عادل شیخ نے اختلافات کی تردید کر دی۔

کھلاڑی ایک دوسرے کے مد مقابل آگئے۔ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان اور اپوزیشن لیڈر کےدرمیان اختلافات نوک جھونک سےبڑھ کر تکرار اور جھگڑے تک پہنچ گئے

اپوزیشن لیڈر کےچیمبر میں حلیم عادل شیخ اور فردوس شمیم نقوی کےدرمیان جھگڑا ہوا۔ چند روز قبل بھی فردوس نقوی نے ہم خیال ارکان کا الگ اجلاس بلایا تھا۔

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں پھوٹ کی وجہ ہتک آمیز رویہ ہے ارکان کی حاضریاں چیک کرنے اور دیگرمعاملات پر کئی ارکان

فردوس شمیم نقوی سےناراض ہیں اور انہیں ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اختلافات کی تردید کرتے ہیں۔

تاہم حقیقی صورتحال یکسر مختلف ہے پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی نے مرکزی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز