سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد گھروں میں مزے مزے کے پکانوں کی تیاری جاری


Cooking
01 اگست, 2020 2:39 شام

لاہور ( 92 نیوز) سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد گھروں میں  مزے مزے کے پکوانوں کی تیاری  جاری ہے ، خواتین نے کچن  میں محاذ سنبھال لیا ،طرح طرح کے کھانوں سے اہلخانہ کی تواضع کی جا رہی ہے ،ہر ایک کی من پسند کلیجی پر خوب ہاتھ صاف کیے گئے۔

قربانی کا فریضہ ادا ہونے کے بعد جہاں مرد حضرات  گوشت بنوانے کی ذمہ داری سنبھال رہے ہوتے ہیں وہیں خواتین کچن میں ناشتے کی تیاری کرتی ہیں۔

قربانی کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہوا تو گوشت پہنچ گیا کچن میں جہاں چٹ پٹے اور مصالحے دار پکوانوں کی تیاری کے لیے خاتون  خانہ کمر بستہ ہو گئیں، کہتی ہیں سب سے پہلے بنے گی کلیجی ،جو سب کی مند پسند ہونے کے ساتھ جٹ پٹ تیار بھی ہو جاتی ہے

بات صرف کلیجی پر ختم نہیں ہوتی، ابھی تو کڑاہی گوشت سمیت کئی اور فرمائشیں باقی ہیں۔ قربانی کے بعد بڑی عید پر پکوانوں کی تیاری خواتین کے لیے اہم ترین مرحلہ ہے، جسے وہ گھر کے مردوں کی باہمی مدد سے انتہائی خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہی ہیں، کیونکہ عید کی خوشیوں کو بار بی کیو کا تڑکا لگانے کے لیے مرد تکے کباب بنانے کا محاذ سنبھالیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.