Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ’’پاکستان بناؤ بانڈ‘‘ جاری

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ’’پاکستان بناؤ بانڈ‘‘ جاری
January 31, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ’’پاکستان بناؤ بانڈ‘‘ جاری کر دیا گیا۔ 3 سال کے بانڈ پر شرح منافع 6.25 جبکہ 5 سال کیلئے 6.75 فیصد ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان کا مشکل ترین وقت ہے۔ بڑے خسارے کا سامنا ہے۔ اوورسیز پاکستانیز یہ بانڈ خریدیں، منافع ڈالر میں نہیں، روپے میں لیں۔  وزیراعظم عمران خان نے پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے موقع پر بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہم پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔ خارجہ پالیسی بھی اپنے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے بنے گی ۔ اب کسی کی جنگ نہیں لڑیں گے اورنہ ہی کوئی مجبور کرے گا۔ وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا آسان تھا مگر شرائط آسان  نہیں تھیں  مہنگائی میں اضافہ ہو جاتا۔ پاکستان کا یہ حال کیوں ہوا، وزیراعظم عمران خان نے کہا  کہ یہ حال  بیڈ گورننس اور کرپشن کی وجہ سے ہوا ۔ سوچا بھی نہیں تھا کہ اداروں کی یہ حالت ہو گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے  پاکستان کی سیاحت میں اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکی میں بیالیس ارب جبکہ ملائیشیا میں  بائیس ارب ڈالر سیاحت سے آتا ہے ۔ منزل تک پہنچنے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک دن یہی پاکستان دنیا کے لئے مثال بنے گا۔