سمندری طوفان مائیکل کی تباہ کاریاں جاری ، ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی

۱۲ اکتوبر, ۲۰۱۸ ۸:۲۲ دن

فلوریڈا (92 نیوز) امریکا کی جنوبی ریاستوں میں آنے والا ہولناک سمندری طوفان مائیکل  تباہی کی نئی داستانیں رقم کر گیا۔ مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

سمندری طوفان  مائیکل نے  امریکا کی جنوبی ریاستوں میں ایسی تباہی مچائی  جو اس سے قبل نہ کسی  نے دیکھی اور نہ سنی ہو گی۔

طوفان سے ریاست فلوریڈا سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں ہنستی بستی آبادیاں چند  لمحوں میں اجڑ گئیں جبکہ کئی  مکانات سیلاب میں بہہ گئے۔

ڈرون سے لی گی فوٹیج  طوفان  سے  بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہ کاریوں کا  منہ بولتا ثبوت ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق  کیٹگری ٹو  کے طوفان نے شمالی کیرولائنا میں ڈیرے ڈال لیے ہیں جہاں موسلادھار بارشوں  کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

طوفان کے باعث  فلوریڈا، الاباما، جارجیا ،جنوبی اور شمالی کیرولائنا میں دس لاکھ سے زائد افراد بجلی  سے محروم ہیں۔

سمندری طوفان مائیکل انیس سو بانوے کے بعد امریکا میں آنے والا خوفناک ترین طوفان ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز