سمجھوتہ ایکسپریس 100 سے زائد مسافر لیکر بھارت روانہ ہو گئی


سمجھوتہ ایکسپریس
04 مارچ, 2019 10:11 دن

لاہور ( 92 نیوز) سمجھوتہ ایکسپریس 100 سے زائد مسافر لے کر بھارت روانہ ہو گئی ۔

سمجھوتہ ایکسپریس پیر  اور جمعرات کی صبح 8 بجے روانہ ہوتی ہے ۔ گزشتہ جمعرات کو پاک بھارت کشیدگی کےباعث سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کی روانگی منسوخ کی گئی تھی ۔

جمعرات کے روز 37 مسافروں نے بھارت روانہ ہونا تھا مگر ٹرین کی منسوخی کے باعث  مسافر پاکستان میں ہی رہے تھے ۔

تازہ ترین ویڈیوز