سلیکٹڈ وزیراعظم نے معیشت کا ستیاناس کردیا، بلاول بھٹو


سلیکٹڈ وزیراعظم، معیشت کا ستیاناس، بلاول بھٹو، تقریب سے خطاب، کراچی، 92 نیوز
۰۷ دسمبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۴ شام

کراچی (92 نیوز) نالائق نااہل اورسلیکٹڈ وزیراعظم نے معیشت کا ستیاناس کردیا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ بزنس مین، بیوروکریٹ نیب گردی کی وجہ سے کام نہیں کر پا رہے، اس ماحول میں اگر کوئی حکومت کام کر رہی ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے مسائل سب سے زیادہ ہیں، لوگ ایک کروڑ نوکریوں کی آس لگائے بیٹھے تھے، میرے شہر کے مزدوروں کو حق نہیں دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاعوامی منشور اور مینڈیٹ والی حکومت ہی مسائل سے نکال سکتی ہے، کراچی میں منصوبے کم لاگت سے ریکارڈ مدت میں پورے ہوئے ہیں، آج 7 میگا پروجیکٹس مکمل ہوئے۔ جو پنجاب میں شیر شاہ سوری ہے ان سے پوچھیں کتنے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ خان صاحب آپ نے پختواخوا اور پنجاب میں کتنے اسپتال کھڑے کئے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بولے کہ ہم نے معاشی بحران کا مقابلہ کرنا ہے تو زیادہ کام کرنا پڑے گا۔ پیپلز پارٹی ملک کے غریب عوام کے بارے میں سوچتی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز