سلیکٹڈ حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، مریم اورنگزیب


سلیکٹڈ حکومت ، کاؤنٹ ڈاؤن شروع ، مریم اورنگزیب ، بیان ، لاہور ، 92 نیوز
20 ستمبر, 2020 10:20 دن

لاہور (92 نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے سلیکٹڈ حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ کرائے کے ترجمان سامان باندھ لیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ اے پی سی شروع ہونے سے پہلے ہی بنی گالا میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ سلیکٹڈ، کرپٹ اور نااہل حکومت کیخلاف پورا پاکستان متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت شیر کے ٹویٹر پر گرجنے سے تھر تھر کانپ رہی ہے۔ قوم کا جذبہ بتا رہا ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم کون ہے۔ سلیکٹڈ حکومت پر ہفتہ اور اتوار کی شب قیامت کی رات تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز